سلمان خان

بھارتی عدالت کی پڑوسی کو سلمان خان کیخلاف تمام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی ہدایت

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان اور ان کے پنویل فارم ہاﺅس کے پڑوسی کیتن ککڑ کے درمیان برسوں سے جاری تنازع میں ممبئی ہائی کورٹ کا فیصلہ آگیا۔

عدالت نے ریمارکس دیے ہیں کہ سوشل میڈیا تک رسائی کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ کوئی بھی کسی سیلبریٹی یا عام انسان کے خلاف توہین آمیز مواد شیئر کرے۔

عدالت نے پڑوسی کو سلمان خان کے خلاف تمام پوسٹس فوری حذف کرنے کی ہدایت دی ہے۔ہائی کورٹ کے سنگل جج بینچ نے سوال اٹھایا کہ اگر کسی شہری کو کوئی شکایت ہے تو وہ متعلقہ حکام کے پاس جانے کے بجائے سوشل میڈیا پر ویڈیوز کیوں اپلوڈ کرتا ہے؟عدالت نے یہ بھی واضح کیا کہ اگر یہ متنازع مواد کسی تیسرے فریق نے اپلوڈ کیا ہے تو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو اسے ہٹانے کے اقدامات کرنے چاہئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں