آریانا گرانڈے

آریانا گرانڈے وائٹ ہاﺅس پر برہم، ویڈیو میں اپنے گانے کے استعمال سے روک دیا

واشنگٹن (شوبز ڈیسک) امریکی پاپ گلوکارہ آریانہ گرانڈے نے وائٹ ہاﺅس پر زور دیا ہے کہ ان کی موسیقی کو امیگریشن پالیسیوں کے فروغ کے لیے استعمال نہ کیا جائے۔ یہ ردِعمل اس وقت سامنے آیا جب وائٹ ہاﺅس نے ایک سوشل میڈیا ویڈیو میں ان کا مشہور گانا بائے استعمال کیا۔

وائٹ ہاﺅس کی جانب سے ٹک ٹاک پر شیئر کی گئی ویڈیو میں سرحدی اہلکاروں کو افراد کو ہتھکڑیاں لگاتے اور حراستی مراکز منتقل کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ اس ویڈیو کے پس منظر میں آریانا گرانڈے کا 2024 کا گانا Bye چل رہا تھا، جبکہ کیپشن میں دعوی کیا گیا تھا کہ صدر ٹرمپ نے ملکی تاریخ کی سب سے محفوظ سرحد فراہم کی ہے۔

ویڈیو پر ردِعمل دیتے ہوئے آریانا گرانڈے نے سخت الفاظ میں لکھا کہ ان کی موسیقی کو اس قسم کے وحشیانہ، غیر انسانی اور قابلِ مذمت مقاصد کے لیے استعمال نہ کیا جائے۔ ان کے تبصرے کے بعد ویڈیو سے آواز ہٹا دی گئی جبکہ ان کا کمنٹ بھی حذف کر دیا گیا، جس پر متعدد صارفین نے سوشل میڈیا پر اعتراض اٹھایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں