سمیع ثانی

سمیع ثانی نے اداکاری سے دوری کی وجہ بتا دی

کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکار سمیع ثانی انسٹاگرام پر اپنی ریلز کے وائرل ہونے کے بعد آج کل سوشل میڈیا صارفین کی خصوصی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔سمیع ثانی کو 90 کی دہائی میں اپنی شاندار اداکاری کی وجہ سے بہت شہرت حاصل ہوئی تھی اور بعد میں انہوں نے ہدایت کاری کے میدان میں بھی کامیابی حاصل کی۔

حال ہی میں اداکار کی انسٹا گرام ریلز وائرل ہوئیں تو صارفین نے ان کے شوبز کیریئر کے بارے میں مختلف قسم کے سوالات کرنا شروع کر دیے۔جس کے بعد سمیع ثانی نے کہا کہ میںنے اداکاری اور ہدایت کاری سمیت سب کچھ کیا لیکن میرا یقین ہے کہ کامیابی اللہ کے ہاتھ میں ہے، یہ بات میں مانتا ہوں کہ مجھے اداکاری میں پزیرائی ملی اور اسی لیے میں اس شعبے میں کام کرتا رہا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ابھی میں ڈائریکشن کر رہا ہوں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ میں نے اداکاری چھوڑ دی ہے، بہت جلد لوگ مجھے دوبارہ اداکاری کرتے دیکھیں گے۔سمیع ثانی نے یہ بھی بتایا کہ مسلسل کام کی وجہ سے تھوڑا تھک گیا ہوں تو کچھ وقت کے لیے بریک لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں