انگلینڈ

نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرا ٹیسٹ، انگلینڈ کا 15 رکنی سکواڈ

لندن (سپورٹس نیوز)انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کےلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا۔انگلینڈ کے سکواڈ میں جو روٹ (کپتان)، ریحان احمد، جوفرا آرچر (واپسی)، سونی بیکر، شعیب بشیر، جیکب بیتھل، ہیری بروک (نائب کپتان)، جورڈن کوکس (واپسی)، بین ڈکٹ، میتھیو فشر، ایمیلیو گے، جیمز ریو، اولی رابنسن، جیمی اسمتھ اور جوش ٹنگ شامل ہیں۔انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 17 جون سے شروع ہوگا۔

یاد رہے کہ انگلینڈ ٹیم کے کپتان بین سٹوکس دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہیں جبکہ گس اٹکنسن بھی میچ کےلئے دستیاب نہیں ہیں۔ای سی بی کے مطابق دوسرے ٹیسٹ میچ میں جو روٹ انگلش ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ جوفرا آرچر اور جورڈن کاکس کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق بین اسٹوکس اور گس اٹکنسن کو ٹیم پروٹوکول کی خلاف ورزی والے معاملے کے بعد ڈراپ کر دیا گیا، دونوں کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں