پاکستان سپورٹس بورڈ

پاکستان سپورٹس بورڈمیں سیاست عروج پر پہنچ گئی ،نئے ڈی جی کے چارج سنبھالنے سے پہلے من پسند افسران کی تقرریاں

اسلام آباد(سپورٹس نیوز)پاکستان سپورٹس بورڈ کے نئے ڈائریکٹر جنرل یاور حسین کے عہدے کا چارج سنبھالنے سے قبل پی ایس بی میں افسران کی سیاست عروج پر پہنچ گئی، ادارے میں اہم عہدوں تقرریوں اور تبادلوں نے اہم سوالات اٹھادئیے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی پی ایس بی یاور حسین کے چارج سنبھالنے سے قبل ہی ماضی میں معطل ہونیوالے متنازعہ افسر محمد شاہد اسلام کو اہم ذمہ داریاں سونپتے ہوئے ڈپٹی ڈاریکٹر جنرل ٹیکنیکل تعینات کردیا گیا ہے۔ شاہد اسلام کووفاقی حکومت نے پرائیڈ آف پرفارمنس انکوائری کیس میں غلط معلومات فراہم کرنے پر معطل کیا تھا۔ جبکہ نصراللہ رانا کو ڈائریکٹر ہاسٹلز کے عہدے سے ہٹا کر غلام تقی بوسن کو اضافی چارج دے دیا گیا۔

نیشنل انٹرن شپ پروگرام سے آنیوالے گریڈ سولہ کے آئی ٹی افسر احتشام احمد کو ڈائریکٹر ای اینڈ سی جبکہ شبانہ خٹک کو ڈاریکٹر ایچ آر سے اکیڈمک ونگ ٹرانسفر کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں