صاحبزادہ فرحان

ایشین گیمز 2026 ، قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان صاحبزادہ فرحان ہونگے، 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

لاہور(سپورٹس نیوز)ایشین گیمز 2026 کے لئے پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت صاحبزادہ فرحان کو سونپ دی گئی۔ جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کا کہنا ہے کہ ایشین گیمز کے لئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے، صاحبزادہ فرحان ٹیم کی قیادت کریں گے۔ایشین گیمز 2026 میں مردوں کے ٹی20 انٹرنیشنل مقابلے 24 ستمبر سے جاپان کے شہر آئیچی میں شروع ہوں گے، ایشین گیمز میں کرکٹ کے تمغوں کے مقابلے 3 اکتوبر کو ہوں گے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ 30 سالہ صاحبزادہ فرحان کے ساتھ عبدالصمد نائب کپتان کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔صاحبزادہ فرحان پاکستان کی جانب سے 46 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں 1305 رنز بنا چکے ہیں، جن میں 2 سنچریاں اور 10 نصف سنچریاں شامل ہیں

۔عاکف جاوید، علی رضا، معاذ صداقت اور سعد مسعود پہلی مرتبہ پاکستان کے لئے ٹی 20 انٹرنیشنل کھیلنے کے منتظر ہیں۔ایشین گیمز کے اسکواڈ کے 15 میں سے 14 کھلاڑی 15 جون سے لاہور میں شروع ہونے والے وائٹ بال کیمپ کا بھی حصہ ہوں گے۔قومی ٹیم کے اسکواڈ میں کپتان صاحبزادہ فرحان، نائب کپتان عبدالصمد، ابرار احمد، احمد دانیال، عاکف جاوید، علی رضا، عرفات منہاس، حیدر علی اور حسن نواز شامل ہیں جبکہ معاذ صداقت، محمد سلمان مرزا، سعد مسعود، صائم ایوب، سفیان مقیم اور عثمان خان بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں