اسلام آباد(سپورٹس نیوز )قومی ہاکی ٹیم پرو ہاکی لیگ کے میچز کھیلنے بیلجیم اور انگلینڈ کے دورے پر روانہ ہوگئی جہاں وہ بیلجیم، اسپین، انگلینڈ اور بھارت کے خلاف مجموعی طور پر آٹھ میچز کھیلے گی۔پی ایچ ایف حکام کے مطابق پرو لیگ مقابلے اگست میں ہونے والے ہاکی ورلڈ کپ کی تیاریوں میں اہم کردار ادا کریں گے۔
مضبوط حریفوں کے خلاف کھیلنے سے کھلاڑیوں کا اعتماد بڑھے گا، ٹیم کمبی نیشن مزید بہتر ہوگی اور ورلڈ کپ میں بہتر نتائج کے حصول میں مدد ملے گی۔ پاکستان پرو لیگ کا پہلا میچ 13 جون کو بیلجیم کے خلاف کھیلے گا، 14 جون کو اسپین،18 جون بیلجیم جبکہ 20 جون کو پاکستان ایک بار پھر اسپین کا سامنا کرے گا۔ پرو لیگ میں پاک بھارت ٹاکرا 23 جون کو لندن میں ہوگا۔24 جون کو انگلینڈ جبکہ 26 جون کو پاکستان اور بھارت دوبارہ آمنے سامنے آئیں گے۔ 27 جون کو پاکستان انگلینڈ کے خلاف اپنا آخری میچ کھیلے گا۔