علیزے شاہ

آپ کسی اور کی بیٹی کے ساتھ جو کرتے ہو وہ کل آپ کی اولاد پر آتا ہے‘ علیزے شاہ کا سارہ خان کو جواب

کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ علیزے شاہ نے گلوکار فلک شبیر اور ان کی اہلیہ اور اداکارہ سارہ خان کے ساتھ میوزک ویڈیو شوٹ کرنے کے تجربے کے بارے میں بات کر کے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ اس دوران اب علیزے شاہ نے ایک اور ویڈیو شیئر کی ہے جس میں کہا ہے کہ یہ پیغام سارہ باجی کے لیے ہے، سنیں، آپ 2 بیٹیوں کی ماں ہیں اور جو آپ کسی اور کی بیٹی کے ساتھ کرتے ہو، وہ کل کو آپ کی اولاد پر آتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ لوگوں کو اگر لگ رہا ہے کہ میں یہ سب لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے کر رہی ہوں یا پھر صرف مذاق لگ رہا ہے تو لگتا رہے۔اداکارہ نے کہا کہ میں جانتی ہوں، میرا اللہ جانتا ہے کہ ان لوگوں نے کس طرح کا بجٹ مجھے دیا تھا، یہ وعدہ کر کے کہ مجھے مستقبل میں مزید کام کرنے کا موقع ملے گا۔انہوں نے فلک شبیر کے چھوٹے کپڑوں سے متعلق بیان کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ میوزک ویڈیو 6 سال پہلے ریکارڈ ہوئی تھی، میں اس وقت نوجوان تھی، میں اس وقت سارہ سے کہتی رہی کہ اپنے کپڑوں کا انتخاب میں خود کروں گی لیکن انہوں نے اصرار کیا کہ میں خود آپ کے کپڑوں کا انتخاب کروں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں