لندن (شوبز ڈیسک) کراچی سے تعلق رکھنے والی عالمی شہرت یافتہ صوفی اوپیرا سنگر سائرہ پیٹر نے لندن کے رائل البرٹ ہال میں شاندار پرفارمنس دے کر نئی تاریخ رقم کر دی۔سائرہ پیٹر نے رائل البرٹ ہال میں 5 ہزار سامعین کے سامنے شاندار پرفارمنس دی جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہیں۔
وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی نے بھی سائرہ پیٹر کی تعریف کی ہے۔اس حوالے سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ سائرہ پیٹر کی یہ کامیابی پوری قوم کے لیے فخر کا لمحہ ہے، جو عالمی ثقافتی اور کلاسیکی موسیقی کے میدانوں میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی موجودگی کو اجاگر کرتا ہے۔ انہوں نے سائرہ پیٹر اور ان کی ٹیم کو رائل البرٹ ہال میں پرفارم کرنے کا اعزاز ملنے پر مبارکباد بھی دی۔