اسلام آباد (سپورٹس نیوز )پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر سید محسن گیلانی نے قومی مینز فٹبال ٹیم کی 64سال کے بعد کسی آزاد بین الاقوامی فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوے ٹیم کیلے انعام کا اعلان کردیا ۔
صدر پی ایف ایف سید محسن گیلانی نے کہا کہ ہم اس شاندار جیت کا چھ دہائیوں سے زائد عرصے سے انتظار کر رہے تھے اور میں اپنی ٹیم کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں جس کا ہمارے شائقین بھی طویل عرصے سے انتظار کر رہے تھے۔انہوں نے مزید کہاکہ یہ کامیابی ترقی، محنت اور لگن کی عکاس ہے۔ ہم اسی جذبے کے ساتھ کام جاری رکھیں گے تاکہ ایسی کامیابیاں پاکستان فٹبال کی پہچان بن جائیں۔
ہیذ کوچ نولبرٹو سولانو کی قیادت میں پاکستان نے مالدیپ میں جاری ڈائمنڈ جوبلی فٹبال ٹورنامنٹ میں افغانستان کو دو،صفرگول سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ اس کے ساتھ ہی قومی ٹیم نے 1962 کے مردیکا کپ کے بعد پہلی مرتبہ کسی بین الاقوامی ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنائی ہے۔ فانل دس جون کو کھیلا جائیگا۔