اسلام آباد(سپورٹس نیوز) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری انٹر ڈیپارٹمنٹل نیشنل کبڈی چیمپین شپ میں پاکستان آرمی، واپڈا، نیوی اور یر فورس نے اپنے اپنے میچز جیت لے۔
لیاقت جمنازیم اسلام آباد میں جاری ایونٹ کے دوسرے روز سیکرٹری آرمی فٹنس اینڈ سپورٹس ڈاریکٹوریٹ کرنل نبیل احمد رانا مہمان خصوصی تھے جنہوں نے پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری محمد سرور رانا، ڈپٹی ڈاریکٹر نیوی سپورٹس ڈاریکٹوریٹ لیفٹیننٹ کموڈور کلیم اللہ اور دیگر شخصیات کے ہمراہ میچ دیکھا۔ ایونٹ میں آرمی نے ایرپورٹ سیکیورٹی فورس کو 39 کے مقابلے میں 55پوانٹس سے شکست دی۔
ایر فورس نے سخت مقابلے کے بعد پولیس کیخلاف ایک پوانٹ کے فرق سے 49-50 پوانٹس سے کامیابی حاصل کی، نیوی نے ایرپورٹ سیکیورٹی فورس کے 25کے مقابلے میں 41پوانٹس سے ہرایاجبکہ واپڈا نے پی اے ایف کیخلاف 35کے مقابلے میں 50پوانٹس سے جیت اپنے نام کی۔