لاہور (سپورٹس نیوز)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مایہ نا زباﺅلر وسیم اکرم 60 برس کے ہوگئے ‘ (آج) 3جون کو اپنی سالگرہ منائینگے ۔ اس سلسلے میں ملک بھر میں ان کے مداح اور کرکٹ شائقین کی جانب سے مختلف تقاریب میں وسیم اکرم کی درازی عمر کیلئے دعائیں مانگی جائیں گی۔
وسیم اکرم 3 جون 1966ءکو لاہور میں پیدا ہوئے، وہ بائیں ہاتھ سے باﺅلنگ کرنیو الے دنیا کے بہترین باﺅلر مانے جاتے ہیں، وہ ون ڈے کرکٹ میچز میں سری لنکا کے مرلی دھرن کے بعد سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنیو الے کھلاڑی ہیں،انہوں نے 1984ءسے 2003ءکے درمیان 356 ون ڈے میچز میں 502 وکٹیں حاصل کیں۔وسیم اکرم مئی 2003ءکو کرکٹ کی دنیا میں 19 برس تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہو گئے۔