سمن کلیان پور

بھارتی گلوکارہ سمن کلیان پور 89 سال کی عمر میں چل بسیں

ممبئی (شوبز ڈیسک) معروف بھارتی گلوکارہ سمن کلیان پور 89 سال کی عمر میں چل بسیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وہ گزشتہ شب ممبئی میں اپنی رہائش گاہ پر عمر رسیدگی سے متعلق عارضوں کے باعث دم توڑ گئیں۔سمن کلیان پور 1960 اور 1970 کی دہائی میں اپنی سریلی آواز کے باعث بے حد مقبول ہوئیں۔

انہوں نے ہندی، مراٹھی، آسامی، کنڑ، بنگالی اور اوڑیا سمیت کئی زبانوں میں گیت گائے جبکہ بھجن، غزل اور ٹھمری بھی پیش کیں۔سمن کلیان پور کے مشہور گیتوں میں نہ نہ کرتے پیار تمہیں سے کر بیٹھے، تم نے پکارا اور ہم چلے آئے اور آج کل تیرے میرے پیار کے چرچے شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں