مومنہ اقبال

مومنہ اقبال کی مہندی کی دلکش تصاویر و ویڈیوز وائرل

کراچی (شوبز ڈیسک) اداکارہ مومنہ اقبال کی شادی کی تقریبات سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔اداکارہ نے حال ہی میں اپنی مہندی کی تقریب کی حسین تصاویر شیئر کیں، جو مداحوں میں تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

مومنہ اقبال نے اپنی مہندی کی تقریب کے لیے سنہری کتان سلک لہنگے کا انتخاب کیا، جس پر نفیس ٹون آن ٹون کڑھائی کی گئی تھی، دوسری جانب ان کے دولہا حمزہ حبیب نے سنہری کام سے مزین سیاہ شیروانی زیب تن کی، جوڑے نے رنگ برنگی کشیدہ کاری والی روایتی شال کے ساتھ تصاویر بنوا کر اپنی خوبصورت جوڑی کو مزید نمایاں کیا۔

اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے دولہا کے نام محبت بھرا پیغام بھی لکھا کہ میرے حمزہ جنہیں مداحوں نے بے حد پسند کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں