وسیم اکرم

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مایہ نا زباﺅلر وسیم اکرم کی58 ویں سالگرہ 3جون کو منائی جائے گی

جہانیاں(سپورٹس نیوز)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مایہ نا زباﺅلر وسیم اکرم کی58 ویں سالگرہ 3جون کو منائی جائے گی اس سلسلے میں جہانیاں سمیت ملک بھر میں ان کے مداح اور کرکٹ شائقین کی جانب سے مختلف تقاریب میں وسیم اکرم کی درازی عمر کیلئے دعائیں مانگی جائیں گی۔

وسیم اکرم3جون 1966ءکو لاہور میں پیدا ہوئے وہ بائیں ہاتھ سے باﺅلنگ کرنےو الے دنیا کے بہترین باﺅلر مانے جاتے ہیں وہ ون ڈے کرکٹ میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنےو الے کھلاڑی ہیں انہوں نے356ون ڈے میچز میں502وکٹیں حاصل کیں۔ وسیم اکرم مئی 2003ءکو کرکٹ کی دنیا میں 19برس تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہو گئے

اپنا تبصرہ بھیجیں