ارسلان خان

شادی آسان نہیں، ایک بڑی ذمے داری ہے‘ ارسلان خان

کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکار ارسلان خان نے شادی شدہ زندگی کی حقیقت بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شادی ہرگز آسان نہیں بلکہ یہ ایک بڑی ذمے داری ہے، جس کے لیے ذہنی اور عملی طور پر تیار ہونا ضروری ہے۔ارسلان خان اور ان کی اہلیہ حرا خان پاکستان کی پسندیدہ شوبز جوڑیوں میں شمار ہوتے ہیں۔حال ہی میں دونوں فنکار ایک پروگرام میں شریک ہوئے، جہاں ارسلان خان نے شادی سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

گفتگو کے دوران ارسلان خان نے کہا کہ شادی بالکل بھی آسان کام نہیں ہے، یہ ایک مشکل اور ذمہ داریوں سے بھرپور رشتہ ہے۔انہوں نے خاص طور پر نوجوان مردوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ شادی صرف شوق یا وقتی جذبات کی بنیاد پر نہیں کرنی چاہیے بلکہ اس وقت کرنی چاہیے جب انسان ذمے داریاں اٹھانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں