اوگرا

اوگرا کی کارروائی، لاکھوں لیٹر ذخیرہ شدہ پیٹرول اور ڈیزل ضبط کرلیا

اسلام آباد(کامرس ڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے سندھ اور بلوچستان کے سرحدی علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں لیٹر غیرقانونی ذخیرہ شدہ پیٹرول اور ڈیزل ضبط کرلیا۔

اعلامیے کے مطابق اوگرا نے سندھ اور بلوچستان کے سرحدی علاقے میں کارروائی کی جس میں لاکھوں لیٹر غیرقانونی ذخیرہ شدہ پیٹرول اور ڈیزل ضبط کرلیا گیا۔اوگرا کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل حب کے مقام پر غیرقانونی ذخیرہ کیا گیا تھا، پیٹرول ڈیزل غیرقانونی طور پر ایک آئل ڈپو میں اسٹور کیا گیا تھا۔اوگرا کے مطابق نجی کمپنی کا آئل ڈپو بھی غیرقانونی طور پر کام کر رہا تھا۔ آئل ڈپو کے پاس اوگرا کا لائسنس اور وزارت دفاع کا این او سی نہیں تھا۔اعلامیے کے مطابق اوگرا کی انفورسٹمنٹ ٹیم نے آئل ڈپو سیل کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں