کولکتہ (سپورٹس نیوز)بھارتی شہر کولکتہ میں لگا ارجنٹائن فٹبالر لیونل میسی کا مجسمہ خطرہ بن گیا۔بھارتی وزیر شردواد مکھر جی نے بتایا کہ لیونل میسی کا 70 فٹ لمبا مجسمہ ہوا میں جھول رہا ہے، جو کسی بھی حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نہیں معلوم یہ کس وقت گر جائے، اس لئے اسے فوری طور پر گرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔میسی نے گزشتہ سال بھارت کا دورہ کیا تھا، جس کے بعد ویسٹ بنگال میں ان کا مجسمہ تعمیر کیا گیا تھا، جو اب اتارنے کا فیصلہ کیا گیا
٭٭٭٭٭