لاہور(سپورٹس نیوز)پاکستان ون ڈے اسکواڈ کے پریکٹس میچ میں شاداب الیون نے شاہین الیون کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔شاداب الیون نے شاہین الیون کی جانب سے دیا جانے والا 148 رنز کا ہدف 26.3 اوورز میں حاصل کرلیا، غازی غوری 44 گیندوں پر 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، یاسر خان 37 رنز بنا کر ریٹائرڈ آؤٹ ہوئے۔
کپتان شاداب خان نے 25 گیندوں پر 31 رنز اسکور کیے۔شاہین آفریدی نے 4 اوورز میں 13 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی، نسیم شاہ نے 5 اوورز میں 27 رنز کے عوض ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔سفیان مقیم 6.3 اوورز میں 48 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کرسکے۔
اس سے قبل شاہین آفریدی الیون 34.5 اوورز میں 147 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، سلمان علی آغا 69 گیندوں پر 46 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، عرفات منہاس نے 29 رنز بنائے، صاحبزاہ فرحان 15 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔حارث رؤف نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، احمد دانیال نے تین وکٹیں حاصل کیں، ابرار احمد نے دو اور شاداب نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔