لاہور( شوبز نیوز) نامور اداکار فرحان سعید نے کہا کہ عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی فلم ”لو دی سوں ”دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لے گی ،میرا پورا کردار گرین فلیگ ہے لیکن میں کہیںریڈ فلیگ بھی ہے، میرے کردار میں جو تھوڑا سا ریڈ فلیگ ہے وہ بلو کی حرکتوں کی وجہ سے ہے۔
ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ فلم میں ایکشن، رومینس بلکہ سب کچھ ہے ، سب نے انتہائی محنت سے کام کیاہے اور مجھے یقین ہے کہ یہ فلم دیکھنے والوں کو ضرور پسند آئے گی ۔ فرحان سعید نے کہا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران مجھے بہت چوٹیں بھی لگی ہیں ،جب ایکشن سین کررہا تھا تو خان بابا نے پیار سے پکڑ کر پھینکا بھی تو مجھے درد محسوس ہوا ۔