رونیت رائے

رونیت رائے نے مداحوں کو سائبر فراڈ سے خبردار کردیا

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ اداکار رونیت رائے سائبر فراڈ کا شکار ہونے والے تازہ ترین سیلیبریٹی بن گئے۔ وہ اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ ان کے مداح فراڈیوں سے ہوشیار رہیں۔

اداکار نے سوشل میڈیا پر اس دھوکہ دہی کو بے نقاب کرتے ہوئے لکھا کہ یہ بات میرے علم میں آئی ہے کہ کوئی میرا نام استعمال کر کے لوگوں، خاص طور پر لڑکیوں سے رابطہ کر رہا ہے اور پیسے مانگ رہا ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ یہ شخص میرے نام پر ملاقات یا کام کے لیے وقت لینے کی کوشش کر رہا ہے، سب لوگ محتاط رہیں۔ انہوں نے مزید وضاحت کی کہ وہ پیسے یا کسی بھی قسم کے فائدے کے لیے سوشل میڈیا پر کبھی بھی کسی سے ذاتی طور پر رابطہ نہیں کریں گے۔

اپنے دعوے کی تصدیق کے لیے رونیت نے ان گفتگو کے اسکرین شاٹس بھی شیئر کیے جن میں ملزم مبینہ طور پر ان کا روپ دھار کر پیسوں کا مطالبہ کر رہا تھا۔انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو بیوقوف بنانے اور ان کا فائدہ اٹھانے کے لیے سیلیبریٹیز کی شناخت استعمال کرنے والے افراد سے بہت ہوشیار رہیں۔ اگر آپ کے سامنے ایسے واقعات آئیں تو انہیں متعلقہ سیلیبریٹی کے علم میں لانا ہمیشہ ایک اچھا خیال ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں