کٹھمنڈو(سپورٹس نیوز )ماﺅ نٹ ایورسٹ پر ایک روز میں سب سے زیادہ سمٹ کا ریکارڈ قائم ہوگیا۔ تفصیل کے مطابق موسم سازگار ہونے کے بعد ماﺅٹ ایورسٹ پر رش ہے اور نیپال نے رواں سیزن 500 کلائمبنگ پرمٹ جاری کیے ہیں۔
حکام کے مطابق 21 مئی کو 274 کوہ پیماﺅں نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماﺅنٹ ایورسٹ سر کرکے نیاریکارڈ قائم کیا۔ رواں سیزن 56 سالہ کیمی ریتا شیرپانے 32 ویں بار ایورسٹ سرکرکے اپنا عالمی ریکارڈ مزیدبہترکیا جبکہ 52 سالہ لکھپا شیرپا نے11ویں بار ایورسٹ سر کر کے خواتین میں نیا ریکارڈ قائم کیا۔
اس کے علاوہ دونوں ٹانگوں سے محروم روسی کوہ پیما رستم نبیئیف نے صرف ہاتھوں کے سہارے ماﺅ نٹ ایورسٹ سرکیا۔ واضح رہے کہ ایورسٹ پر ایک روز میں کامیاب سمٹ کا پرانا ریکارڈ 2019 میں 223 کوہ پیماں کا تھا۔