پاکستان ، آسٹریلیا

پاکستان ، آسٹریلیا ونڈے سیریز کیلئے ٹکٹس کی فروخت شروع، قیمت 200 روپے مقرر

لاہور(سپورٹس نیوز)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے ٹکٹس فروخت کےلئے دستیاب ہیں ۔شائقین pcb.tcs.com.pk پر آن لائن ٹکٹ خرید سکتے ہیں ۔ شائقین کی بڑی تعداد میں شرکت کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹکٹوں کی قیمت 200 روپے سے مقرر کی گئی ہے۔16 ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر فزیکل ٹکٹ دستیاب ہیں ۔

لاہور میں آٹھ، راولپنڈی میں پانچ اور اسلام آباد میں تین ٹی سی ایس سینٹرز پر ٹکٹ فروخت کیے جار ہے ہیں۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 30 مئی کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم جبکہ دوسرا اور تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 2 اور 4 جون کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں