لاہور(سپورٹس نیوز )آسٹریلیا کے ساتھ تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کےلئے پاکستان کے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔پی سی بی کے اعلامیہ کے مطابق شاہین شاہ آفریدی آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
اس کے علاوہ احمد دانیال، عرفات منہاس اور روحیل نذیر قومی ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ بابر اعظم، نسیم شاہ، شاداب خان اور سفیان مقیم کی قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، محمد غازی غوری اور روحیل نذیر کو اسکواڈ میں وکٹ کیپر بیٹرز کے طور پر شامل کیا گیاعثمان خان بیماری کے باعث آسٹریلیا کے لئے زیر غور نہیں آئے، جب کہ فخر زمان اور صائم ایوب انجری کے باعث بدستور ری ہیبلیٹیشن پروگرام جاری رکھیں گے۔
اس کے علاوہ فہیم اشرف ، فیصل اکرم ، حسین طلعت ، محمد رضوان وسیم جونئیر اور سعد مسعود کو ڈراپ کیا گیا ہے۔ 16 رکنی اسکواڈ میں شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، سلمان علی آغا (نائب کپتان) ، عبدالصمد، ابرار احمد، احمد دانیال اور عرفات منہاس، بابر اعظم، معاذ صداقت، محمد غازی غوری، نسیم شاہ اور روحیل نذیر بھی شامل ہیں۔ حارث رﺅف، صاحبزادہ فرحان، شاداب خان، شمائل حسین اور سفیان مقیم بھی آسٹریلیا کے ساتھ 16 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز 30 مئی سے 4 جون تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔