ذکیہ احمد

ذکیہ احمد دنیا کی بلند ترین چوٹی ماﺅنٹ ایورسٹ سر کرنے والی پہلی افغان خاتون

کابل(سپورٹس نیوز)افغانستان سے تعلق رکھنے والی ذکیہ احمد، جو ریور کے نام سے بھی جانی جاتی ہیں، دنیا کی بلند ترین چوٹی ماﺅ نٹ ایورسٹ سر کرنے والی پہلی افغان خاتون بن گئی ہیں۔

ذکیہ نے 8,848 میٹر بلند چوٹی کو نیپالی گائیڈز دوا تینزنگ شیرپا اور پھربا گیالجین شیرپا کے ہمراہ کامیابی سے سر کیا۔ذکیہ احمد ایک افغان پناہ گزین اور انسانی حقوق کی کارکن ہیں۔ طالبان کی واپسی کے بعد وہ افغانستان چھوڑنے پر مجبور ہو گئی تھیں اور آسٹریلیا میں پناہ حاصل کی تھی۔

انہوں نے اس مہم کا اجازت نامہ بھی آسٹریلوی دستاویزات کی بنیاد پر حاصل کیا تھا۔ماﺅ نٹ ایورسٹ ہمالیہ کے پہاڑی سلسلے میں نیپال اور چین کے تبت کے سرحدی علاقے میں واقع ہے۔ سخت موسم، کم آکسیجن اور خطرناک راستوں کے باوجود دنیا بھر سے کوہ پیما ہر سال اس چوٹی کو سر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں