اسلام آباد(کامرس رپورٹر)ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے۔پی پی آئی ایس اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق 18مئی کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار70215بیرل رہی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 1.9فیصدکم ہے،پیوستہ ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار71552بیرل ریکارڈکی گئی تھی،
اسی طرح 18مئی کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار3028ایم ایم سی ای ڈی ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 3.2فیصدکم ہے،پیوستہ ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار3126ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی تھی۔
اعدادوشمارکے مطابق 18مئی کوختم ہونے والے ہفتہ میں اوجی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار36610بیرل، پی پی ایل 11929بیرل، پی اوایل 4141بیرل اورماڑی گیس کمپنی کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار1433بیرل رہی۔ اعدادوشمارکے مطابق 18مئی کوختم ہونے والے ہفتہ میں اوجی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار674ایم ایم سی ایف ڈی،پی پی ایل 523ایم ایم سی ایف ڈی، پی اوایل 64ایم ایم سی ایف ڈی اورماڑی گیس کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار989ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی۔