پی ایس بی

پی ایس بی ریٹائرڈ ملازمین پنشن نہ ملنے پر پریشان، عیدالاضحی سے قبل پنشن کی فوری ادائیگی کا مطالبہ

اسلام آباد(سپورٹس نیوز )پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ریٹائرڈ ملازمین اور فیملی پنشنرز نے دو ماہ سے پنشن جاری نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عیدالاضحی سے قبل پنشن کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کردیا۔ اس حوالے سے ریٹائرڈ ملازمین اور بیواﺅں کے وفد نے ڈائریکٹر جنرل محی الدین احمد وانی سے ملاقات کی اور انہیں پنشن کی ادائیگی میں تاخیر کے باعث درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔

وفد نے بتایا کہ اپریل اور مئی کی پنشن تاحال جاری نہ ہونے کے باعث پنشنرز شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں جبکہ مہنگائی کے موجودہ دور میں گھریلو اخراجات پورے کرنا بھی دشوار ہوچکا ہے۔ ریٹائرڈ ملازمین نے موقف اختیار کیا کہ سینکڑوں سابق ملازمین اور فیملی پنشنرز اپنی گزر بسر کے لئے اسی نظام پر انحصار کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں