لاہور (شوبز ڈیسک) اداکارہ مومنہ اقبال کی جانب سے ہراسانی اور سائبر بلنگ کے سنگین الزامات سامنے آنے کے بعد معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے اداکارہ کی درخواست پر باضابطہ قانونی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے ایم پی اے ثاقب چدھڑ اور ان کی اہلیہ سمیرا خان کو طلب کرلیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق این سی سی آئی اے نے دونوں افراد کو(آج) 22 مئی بروز جمعہ پیش ہونے کی ہدایت جاری کی ہے۔ اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنی درخواست میں الزام عائد کیا تھا کہ انہیں ایک بااثر سیاسی شخصیت کی جانب سے طویل عرصے سے آن لائن ہراسانی، سائبر بلنگ، ذہنی دباﺅ اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کا سامنا ہے۔