کراچی (شوبز ڈیسک) اداکار فاران طاہر کا کہنا ہے کہ زندگی میں مخلص ساتھی کی ضرورت سب کو ہوتیہے۔فاران طاہر نے حال ہی میں ایک یوٹیوب چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔
انہوں نے طلاق کے بعد دوبارہ شادی کرنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ طلاق کے بعد زندگی میں شریکِ حیات کی کمی محسوس ہونا فطری عمل ہے اور کئی بار انسان اکیلے بھی خوش ہوتا ہے۔اداکار نے کہا کہ مجھے زندگی میں کبھی کبھی شریکِ حیات کی کمی محسوس ہوتی ہے لیکن یہ احساس مجھے ہر وقت نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ زندگی میں ایک مخلص ساتھی کی ہم سب کو ضرورت ہوتی ہے، میں نے اپنی زندگی میں شادی کرنے کا آپشن ہمیشہ رکھا ہے، ہو سکتا ہے مجھے ایسا ساتھی مل جائے جو میرے لیے موزوں ہو، لیکن میری ترجیحات اب بدل گئی ہیں۔