عامر خان

عامر خان نے اپنی ناکام فلموں سے نمٹنے کا طریقہ بتا دیا

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ سپر سٹار اداکار عامر خان نے اپنی ناکام فلموں سے نمٹنے کا طریقہ بتا دیا۔ بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو میں عامر خان نے حالیہ ناکام فلموں ہیپی پٹیل، خطرناک جاسوس اور ایک دن کے بعد کھل کر بات کی ہے کہ وہ کس طرح ایسی فلموں سے نمٹتے ہیں جو ناظرین سے جڑنے میں ناکام رہتی ہیں۔

مسٹر پرفیکشنسٹ نے کہا، سب سے پہلے میں اسے قبول کرتا ہوں۔ یہ بہت ضروری ہے کہ جو ہوا ہے اسے مانا جائے۔ اگر فلم نہیں چلی تو سیدھی بات ہے کہ وہ نہیں چلی۔عامر نے مزید کہا کہ وہ ہر ناکام فلم کو ایک تخلیقی پہیلی سمجھتے ہیں جسے سمجھنا ضروری ہے۔

یہ پہیلی حل کرنے جیسا ہے، آپ یہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ کہاں کمی رہ گئی۔انہوں نے بتایا کہ فلم ریلیز سے پہلے وہ اکثر اپنے ڈائریکٹرز کے ساتھ بیٹھ کر یہ جائزہ لیتے ہیں کہ آیا فلم وہی بنی ہے جو ابتدا میں سوچا گیا تھا۔ یہ بہت اہم بحث ہوتی ہے کیونکہ اس سے فلم کو تخلیقی طور پر پرکھنے کا موقع ملتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں