میڈرڈ (شوبز ڈیسک) کولمبین گلوکارہ شکیرا نے سپین میں 6 کروڑ یورو سے زائد کا ٹیکس مقدمہ جیت لیا ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہسپانوی عدالت نے شکیرا کو ٹیکس فراڈ کے مقدمے میں بری قرار دیتے ہوئے ان کے حق میں اہم فیصلہ سنا دیا ہے، جس کے بعد اس طویل قانونی تنازع کا اختتام ہو گیا ہے۔
خبر اسپین کی ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں حکم دیا ہے کہ شکیرا کو پہلے ادا کیے گئے جرمانوں کی مد میں 6 کروڑ یورو سے زائد رقم سود سمیت واپس کی جائے۔ عدالت نے قرار دیا کہ شواہد کی بنیاد پر گلوکارہ پر عائد الزامات ثابت نہیں ہو سکے۔دوسری جانب شکیرا نے اپنے ردعمل میں کہا کہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ پرامن زندگی گزارنا چاہتی ہیں اور نہیں چاہتیں کہ ان کے بیٹے اپنی والدہ کو طویل قانونی جنگ میں دیکھیں۔
ان کے مطابق اس کیس سے جڑا ذہنی دبا اور جذباتی مشکلات کا مرحلہ اب ختم ہو گیا ہے۔گلوکارہ نے ایک بار پھر خود کو بے قصور قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسپین کے ٹیکس حکام نے ان کے ساتھ سخت رویہ اختیار کیا۔