سونے

سونے کی قیمت میں اضافہ ،فی تولہ سونا 900 روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 77 ہزار 162 روپے کا ہوگیا

کراچی(کامرس ڈیسک)عالمی مارکیٹ کے زیراثر ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے اضافہ ہوگیا۔ جیولرز کے مطابق مقامی مارکیٹ میں24 کیرٹ کیرٹ فی تولہ سونا 900 روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 77 ہزار 162 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 772 روپے بڑھ کر 409089 روپے ہوگئی

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی کی قیمت 26 روپے بڑھ کر 8099 روپے پر آگئی، انٹرنیشنل مارکیٹ میں 9 ڈالرکے اضافےسے فی اونس سونا 4548 ڈالر کا ہوگیا۔ دوسری جانب 24 قیراط فی تولہ چاندی کا بھا 26 روپے بڑھ کر 8 ہزار 99 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

یاد رہے اس سے قبل عالمی مارکیٹ میں بھی تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوا تھا۔ برینٹ خام تیل 111 ڈالر فی بیرل اور ڈبلیو ٹی آئی 107 ڈالر فی بیرل میں فروخت کیا جارہا ہے، اس کے علاوہ مربن خام تیل کی قیمت 108 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں