چنئی (شوبز ڈیسک) تامل سپر اسٹار اور سیاستدان کمل حسن نے کہا ہے کہ تامل ناڈو کے نئے وزیرِاعلی جوزف وجے اور ان کی حکومت کو جانچنے کے لیے ابھی وقت درکار ہے۔
وجے کو کم از کم چھ ماہ کا وقت دیا جائے تاکہ ان کی کارکردگی کا درست اندازہ لگایا جا سکے۔ کمل ہاسن نے چنئی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دو دن یا چھ دن میں حکومت کا جائزہ لینا علمِ نجوم جیسا ہوگا، ہمیں چھ ماہ انتظار کرنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیاست میں نئے لوگ آنا کوئی غیر معمولی بات نہیں، آزادی کے وقت بھی وزرا نئے تھے، اس لیے نئے لوگوں کو کم نہ سمجھا جائے اور نہ ہی ان سے غیر معمولی توقعات رکھی جائیں۔کمل ہاسن نے ووٹرز کو مشورہ دیا کہ وہ حکومت کی کارکردگی پر نظر رکھیں۔ آپ نے ووٹ دیا ہے، اس لیے آپ کو دیکھنا چاہیے کہ حکومت صحیح کام کر رہی ہے یا نہیں۔ ہم بھی نظر رکھے ہوئے ہیں۔