کپتان قومی ہاکی ٹیم

بھارت کو شکست دینے کی پوری کوشش کریں گے، کپتان قومی ہاکی ٹیم

لاہور(سپورٹس نیوز)پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ نے کہا ہے کہ بھارت کی طرح پاکستان کی بھی اچھی ٹیم ہے، بھارت کو شکست دینے کی پوری کوشش کریں گے۔

ایک انٹرویو میں عماد شکیل بٹ نے کہا کہ پرو لیگ کے تیسرے فیز کیلئے بیلجیئم، چوتھے فیز کیلئے انگلینڈ جائیں گے، پرولیگ کے تیسرے اور چوتھے فیز کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں۔انہوں نے کہا کہ لیگ کھیلنے والے تمام پلیئرز نے کیمپ کو جوائن کرلیا ہے۔

کپتان قومی ٹیم نے کہا کہ پرولیگ کے آخری 8 میچز میں جو غلطیاں کیں ان کو بہتر کرنے کی کوشش کریں گے، اٹیک، شارٹ کارنر، فٹنس کو بہتر کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ منظورالحسن سینئر کی کوچنگ میں بہتری لانے کی کوشش کر رہے ہیں، بیلجیئم کے تیسرے فیز میں ٹیم پہلے سے زیادہ بہتر کام کرے گی۔ عماد شکیل بٹ نے کہا کہ پرولیگ میں بڑی ٹیموں کے خلاف کھیل کر بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں