ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان ایک بار پھر اپنی ایک مبہم مگر جذباتی پوسٹ نے مداحوں میں تشویش اور تجسس دونوں کو جنم دیا ہے۔سلمان خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی فٹنس کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے تنہائی کے موضوع پر اظہارِ خیال کیا۔
انہوں نے لکھا کہ انسان کے ساتھ رہنے کی دو حالتیں ہوتی ہیں: ایک اکیلے رہنا اور دوسری تنہا رہنا۔ ان کے مطابق اکیلے رہنا ایک ذاتی انتخاب ہوتا ہے، جبکہ تنہائی وہ کیفیت ہے جب کوئی آپ کے ساتھ رہنا ہی نہ چاہے۔اداکار نے اپنی پوسٹ کے آخر میں مزید لکھا کہ اب اس کے بعد لوگوں کو خود ہی سمجھ جانا چاہیے کہ انہیں کیا کرنا ہے، جسے مداحوں نے مختلف انداز میں لیا اور اس پر بحث شروع ہو گئی۔پوسٹ کے بعد کمنٹ سیکشن میں مداحوں کی جانب سے محبت اور حمایت کا بھرپور اظہار کیا گیا۔ کئی صارفین نے 60 سال کی عمر میں بھی سلمان خان کی فٹنس اور شخصیت کو سراہتے ہوئے انہیں متاثرکن قرار دیا، جبکہ بعض نے ان کے الفاظ کو جذباتی تنہائی یا ماضی کے ذاتی تجربات سے جوڑ دیا۔