لاہور( شوبز ڈیسک) پرائیڈ آف پرفارمنس ملنے پر ساتھیوں کی جانب سے سینئر اداکار ذوالقرنین حیدر کے اعزاز میں دعوتوں کا سلسلہ جاری ہے ۔
گزشتہ روز دیرینہ دوست طلحہ وحید نے ان کے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد کی جس میں نامور شخصیات نے شرکت کی ۔ ذوالقرنین حیدر نے پرائیڈ آف پرفارمنس ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے میری پچاس سالہ خدمات کا صلہ مل گیا ہے جس پر میں بیحد خوش ہوں ۔
تقریب کے میزبان طلحہ وحید نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ذوالقرنین حیدر جیسے فنکار صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں ،انہوں نے ٹی وی اور اسٹیج پر جتنا بھی کام کیا ہے و ہ اپنی مثال آپ ہے ۔شرکاء کی جانب سے ذوالقرنین حیدر کو پرائیڈ آف پرفارمنس ملنے پر مبارکباد دی گئی ۔