سخاوت ناز ،ساجن عباس

سخاوت ناز ،ساجن عباس کی ” ٹھگ باز ڈولا ” میں شاندار پرفارمنس

لاہور( شوبز ڈیسک)نامور اداکار سخاوت ناز اور ساجن عباس نے اپنی شاندار پرفارمنس سے گجرات کے شائقین کے دل جیت لئے ۔ سخاوت ناز اور ساجن عباس ا ن دنوں گجرات کے انمول تھیٹر میں اسٹیج ڈرامہ ” ٹھگ باز ڈولا”میں پرفارم کر رہے ہیں۔

انہوں نے اپنی مزاحیہ اداکاری کے باعث ہال میں موجود شائقین سے زبردست داد حاصل کی ۔اسٹیج ڈرامے میں اداکارہ عاشا چوہدری،ارشاد نوشاد اور الیاس انجم نے بھی شاندار اداکاری کا مظاہرہ کیا ۔ ڈرامے کے رائٹر و ڈائریکٹر کے فرائض سخاوت ناز خود سر انجام دے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں