دوسرے ٹیسٹ میچ ک

دوسرے ٹیسٹ ، پہلا کے دن کے اختتام پر بنگلادیش 278 پر آئوٹ، پاکستان نے 21 رنز بنالیے

سہلٹ (سپورٹس ڈیسک)دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن پاکستان کے خلاف بنگلادیش کی ٹیم پہلی اننگز میں 278 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، ،دن کے اختتام تک پاکستان نے بغیر کوئی وکٹ گنوائے 21 رنز بنالیے۔

سہلٹ میں سیریز برابر کرنے کیلئے میدان میں اترنے والی پاکستان ٹیم نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔پاکستانی بولرز نے ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا اور پہلے ہی اوور میں محمد عباس نے وکٹ حاصل کی جس کے بعد 44 رنز پر محمد عباس نے ہی دوسری وکٹ بھی حاصل کرلی۔

اس کے بعد بنگلا دیش کی تیسری وکٹ 63 رنز پر گری جو کہ خرم شہزاد کے حصے میں آئی۔پہلے سیشن کے اختتام پر بنگلادیش نے 3 وکٹ کے نقصان پر 101 رنز بنائے۔ بعدازاں دوسرے سیشن میں بھی پاکستان کی جانب سے بنگلادیشی بیٹرز کو آئوٹ کرنے کا سلسلہ جاری رہا اور چائے کے وقفے تک ہوم ٹیم کے 6 کھلاڑی 168 رنز تک پولین لوٹ چکے تھے تاہم تیسرے سیشن میں لٹن داس نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، انہوں نے سنچری بناتے ہوئے 126 رنز کی اننگز کھیلی ٹیم کو 278 رنز تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

بنگلادیش کی جانب سے داس کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں نجم الحسن شانتو 29، تنزید حسنن 26، مشفق الرحیم 23، مومن الحق 22 اور تیج الاسلام 16 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے 4، محمد عباس نے 3، حسن علی 2 اور ساجد خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پہلے دن کے اختتام تک پاکستان نے بغیر کوئی وکٹ گنوائے 21 رنز بنالیے۔ اوپنرز اذان اویس اور عبداللہ فضل بالترتیب 13 اور 8 رنز کے ساتھ دوسرے دن کے کھیل کا آغاز کریں گے۔پاکستان ٹیم میں اذان اویس، کپتان شان مسعود، بابر اعظم، عبداللہ فضل، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان آغا، خرم شہزاد، ساجد خان، حسن علی اور محمد عباس شامل ہیں۔دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے امام الحق، شاہین آفریدی اور نعمان علی کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ بنگلا دیش نے جیتا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں