ریاض (نیوز ڈیسک)سعودی عرب کے طلبا اور طالبات نے امریکہ کی ریاست اریزونا کے شہر فینکس میں 9 سے 15 مئی کے دوران منعقد ہونے والے ریجینیرون انٹرنیشنل سائنس اینڈ انجینئرنگ فیئر آئی سیف 2026میں 12 خصوصی انعامات جیت لیے۔
اس میلے میں تقریبا 70 ممالک کی نمائندگی کرنے والے 1700 سے زائد طلبہ اور طالبات شریک ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی ٹیم نمائش کے مقابلوں کے اختتام پر گرینڈ انعامات کے نتائج کے اعلان کی منتظر ہے۔