لاہور( شوبز ڈیسک) نامور اداکار فرحان سعید نے کہا کہ لڑکیاں سمجھتی ہیں کہ محبت لڑکے کو بدل دے گی لیکن ایسا ہوتا نہیں ہے۔
ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے فرحان سعید نے اعتراف کیا کہ زیادہ تر مرد فراڈ ہوتے ہیں،لڑکیوں کو زیادہ سمجھدار ہونا چاہیے اور انہیں اپنے آپ سے پہلے پیار کرنا چاہیے، لڑکیوں کو چاہیے کہ مرد کو بچانے کے لیے خود کو تباہ نہ کریں۔
اداکار نے کہا کہ چند مرد بھی چالاک لڑکیوں کی وجہ سے شکار ہوتے ہیں لیکن زیادہ تر عورتیں مردوں کی وجہ سے شکار ہوتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ لڑکیوں کا مردوں کو بچانے کا سنڈروم انہیں بہت مہنگا پڑتا ہے، وہ خود کو یہ باور کرواتی رہتی ہیں کہ وہ اس آدمی کو بدل دیں گی اور وہ محبت کی وجہ سے بدل جائے گا لیکن ایسا نہیں ہوتا، اس پر یقین کرنا چھوڑ دو۔