قومی کرکٹ ٹیم

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی بنگلا دیش میں شاپنگ،روایتی اشیا خریدیں

سلہٹ(سپورٹس نیوز)بنگلا دیش سے پہلا ٹیسٹ ہارنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم سلہٹ میں شاپنگ کرنے پہنچ گئی۔پاکستان ٹیم دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلنے کیلئے سلہٹ میں موجود ہے جہاں قومی ٹیسٹ سکواڈ کے کھلاڑی شاپنگ کیلئے مقامی شاپنگ سینٹر گئے، کھلاڑیوں نے اس موقع پر ایک سٹور سے روایتی اشیا خریدیں، کھلاڑیوں نے فیملی اور قریبی عزیز و اقارب کیلئے تحائف بھی خریدے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بعض کھلاڑیوں نے روایتی ساڑھیوں کی بھی خریداری کی۔کھلاڑیوں نے فریش ہونے کیلئے آٹنگ کے طور پر شاپنگ کی، شاپنگ سینٹر جانے والوں میں بابر اعظم، شاہین آفریدی، حسن علی، سلمان علی آغا، عماد بٹ، ساجد خان، نعمان علی، غازی غوری، ازان اویس اور بالنگ کوچ عمر گل شامل تھے۔کھلاڑیوں کیلئے شاپنگ سینٹر میں سکیورٹی کے انتظامات بھی کئے گئے تھے، اس موقع پر شہریوں نے کھلاڑیوں کے آٹوگراف لئے اور تصاویر بھی بنوائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں