اداکار علی رحمن خان

ساتھی اداکاراﺅں پرکئی بار کرش ہوا‘ علی رحمن کا انکشاف

کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکار علی رحمن خان نے انکشاف کیا ہے کہ میرا کئی ساتھی اداکاراوں پر کرش تھا۔ ایک شو کے دوران اداکار سے یہ سوال پوچھا گیا کہ کیا کبھی ایسا ہوا کہ آپ کو اپنی کسی ساتھی اداکارہ پر کرش ہو لیکن آپ نے انہیں یہ بتایا نہیں ہو؟ علی رحمن خان نے اس سوال کے جواب میں ہنستے ہوئے کہا کہ ایسا کئی بار ہوا اور ابھی بھی میں یہ نہیں بتاﺅں گا کہ میرا کس کس پر کرش تھا۔

اداکار نے مزید کہا کہ ساتھی اداکاراﺅں پر کرش ہوتا رہتا ہے، لیکن میں نے یہ کبھی کسی کو نہیں بتایا۔علی رحمن خان نے یہ بھی کہا کہ ساتھی اداکاروں پر کرش ہونا ممکن ہے کیونکہ ہم سیٹ پر ایک ساتھ بہت زیادہ وقت گزارتے ہیں، لیکن نہ میں نے کبھی کسی کو یہ بتایا کہ مجھے آپ پر کرش ہے اور نہ ہی کسی نے مجھے آج تک یہ بتایا کہ اسے مجھ پر کرش ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں