اداکارہ سارہ علی خان

اچانک ملنے والی کامیابی خطرناک ہو سکتی ہے، سارہ علی خان

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان نے کہا ہے کہ اچانک ملنے والی کامیابی خطرناک ہو سکتی ہے، میری والدہ امریتا سنگھ نے کیریئر کے آغاز میں ہی مجھے اس بارے میں خبردار کر دیا تھا۔

سارہ علی خان نے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ میرا فلمی سفر 2018 میں فلم کیدر ناتھ سے شروع ہوا تھا جس میں میرے ساتھ سوشانت سنگھ راجپوت نے کام کیا تھا۔ان کا کہنا ہے کہ ابتدائی 2 فلموں کے بعد مجھے بے حد مقبولیت حاصل ہوئی تاہم بعد میں لوو آج کل اور قلی نمبر 1 جیسی فلمیں باکس آفس پر ناکام رہیں جس کے بعد مجھے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔اداکارہ نے کہا کہ والدہ امریتا سنگھ مجھے کہا کرتی تھیں کہ اچانک ملنے والی کامیابی خوفناک بھی ہو سکتی ہے کیونکہ یہ سب بہت تیزی سے ہوتا ہے اور میرے ساتھ بھی یہی سب ہوا۔

سارہ کے مطابق ناکامی کے بعد مجھے حقیقت کا بہتر طور پر اندازہ ہوا۔اداکارہ نے کہا کہ میں مثبت تنقید کو اہمیت دیتی ہوں اور غیر ضروری شور کو نظر انداز کر دیتی ہوں، فنکار کو اپنی خامیوں کو سمجھ کر خود میں بہتری لانی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں