عالیہ بھٹ

عالیہ بھٹ کو کانز فلم فیسٹیول میں نظر انداز کئے جانے پر شرمندگی کا سامنا

کانز (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کو کانز فلم فیسٹیول 2026 کے افتتاحی روز فوٹو گرافرز کی طرف سے نظر انداز کئے جانے پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عالیہ بھٹ ہلکے گلابی رنگ کے گان میں جلوہ گر ہوئیں تاہم ریڈ کارپٹ پر موجود فوٹوگرافرز دیگر سیلیبرٹیز پر زیادہ توجہ مرکوز کر رہے تھے اور عالیہ کی زیادہ تصاویر نہیں لیں۔ویڈیو میں عالیہ مسکراتے ہوئے، ہاتھ ہلاتے اور کیمروں کے لیے پوز دیتے ہوئے دکھائی دیں تاہم بیشتر فوٹوگرافرز انہیں نظر انداز کرتے نظر آرہے ہیں۔

اس ویڈیو پر صارفین نے ملا جلا ردعمل دیا۔ کسی نے لکھا، میرا دل ٹوٹ گیا یہاں جبکہ ایک صارف نے کہا، کوئی تصویر ہی نہیں لے رہا۔تاہم کچھ صارفین نے اداکارہ کی خود اعتمادی کو سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں