کرینہ کپور

بچوں کو وقت نہیں دے پاتی، کرینہ کپور

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے بڑے بیٹے تیمور کو ہمیشہ ان سے شکایات ہوتی ہیں۔ بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کرینہ کپور نے کہا کہ میں دو بچوں کی ماں ہو ں اور میرے خیال سے لڑکے صرف اپنے والد ہی نہیں بلکہ والدہ کو بھی کام کرتے ہوئے دیکھتے ہیں اور اس بات کو سمجھتے ہیں کہ وہ ان سے بہت پیار کرتے ہیں مگر کام کرنے کی وجہ سے مصروفیت کا شکار ہیں۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ میرے بچے یہ دیکھتے ہوئے بڑے ہوں گے جس طرح بابا صبح کام پر جاتے ہیں اور شام میں واپس آ جاتے ہیں تو بالکل اسی طرح ان کی والدہ بھی کام پر جاتی ہیں ، اس سے ان کے ذہن میں یہ سوچ پیدا ہوگی کہ ماما و بابا دونوں کی حیثیت اس گھر میں برابر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں