صائم ایوب

آسٹریلیا کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز میں صائم ایوب کی شرکت غیر یقینی

لاہور(سپورٹس نیوز)پاکستان ٹیم کے بائیں ہاتھ کے جارح مزاج بیٹر صائم ایوب ممکنہ طور پر آسٹریلیا کے خلاف ہونے والی ہوم ون ڈے سیریز میں پاکستان ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق صائم ایوب نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے)کے پہلے مرحلے کے کیمپ میں شامل نہیں وہ عید کے بعد لگنے والے کیمپ میں شامل ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کیمپوں کا سلسلہ 4 ماہ جاری رہے گا اور 4 ماہ کے کیمپس کے لیے 38 کھلاڑیوں کی فہرست تیار کی گئی ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ کیمپ میں وائٹ بال اور ریڈ بال کے کرکٹرز شامل رہیں گے اور کیمپس کے دوران ہی کھلاڑی پاکستان ٹیم کے ساتھ ریڈ بال اور وائٹ بال سیریز کا حصہ بنتے رہیں گے۔ذرائع کے مطابق کیمپوں کے دوران کھلاڑیوں کی متعلقہ فارمیٹ کے حوالے سے اسکلز اور فٹنس پر کام کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں