ندا یاسر

ندا یاسر کا بیٹوں پر شادی شدہ زندگی اور والدین میں توازن نہ رکھنے پر تعجب کا اظہار

کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ و ٹی وی میزبان ندا یاسر نے شادی کے بعد بیٹوں کے رویے میں آنے والی تبدیلیوں پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ٹی وی پروگرام کے دوران ایک کالر کے سوال کے جواب میں ندا یاسر نے کہا کہ بہت سی مائیں اس درد سے گزرتی ہیں کہ شادی کے بعد ان کے بیٹے بدل جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم یہ کیوں ہوتا ہے، بیٹے اپنی شادی شدہ زندگی اور والدین کے درمیان توازن کیوں نہیں رکھ پاتے؟ شادی کے بعد مرد کی ذمے داری ہوتی ہے کہ وہ دونوں رشتوں کو برابر وقت اور اہمیت دے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اکثر مرد دونوں تعلقات کو ساتھ لے کر چلنے میں مشکل محسوس کرتے ہیں، جس کی وجہ سے گھرانوں میں مسائل پیدا ہوجاتے ہیں، اس صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے بہتر سمجھ بوجھ اور توازن پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں