عائزہ خان

عائزہ خان کا بدلا بدلا کا چہرہ ‘ سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

کراچی (شوبز ڈیسک) معروف ماڈل و اداکارہ عائزہ خان کے نئے فوٹو شوٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور اس پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔عائزہ خان کو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں مشرقی طرز کے سیاہ رنگ کے خوبصورت جوڑے میں ملبوس کندھے پر خوبصورت طوطا بٹھائے تصاویر بنواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ کی اس وائرل ویڈیو میں ان کے چہرے پر نظر آنے والی تبدیلی نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔سوشل میڈیا صارفین یہ قیاس آرائیاں کرنا شروع ہو گئے ہیں کہ عائزہ خان نے اپنے چہرے پر کاسمیٹک پروسیجرز کروائے ہیں کیونکہ ویڈیو میں ان کا چہرہ کچھ بدلا بدلا سا لگ رہا ہے۔زیادہ تر صارفین کا کہنا ہے کہ اداکارہ کاسمیٹک پروسیجرز کروانے سے پہلے زیادہ خوبصورت نظر آتی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں