مومنہ اقبال

مومنہ اقبال کی جلد شادی بارے خبریں زیر گردش

کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ مومنہ اقبال کے بارے میں خبریں زیر گردش ہیں کہ وہ جلد شادی کرنے والی ہیں۔سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر یہ دعوی کیا جا رہا ہے کہ مومنہ اقبال جلد ہی شادی کرنے والی ہیں، قریبی عزیز و اقارب کو ان کی شادی کے دعوت نامے بھی موصول ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

اگرچہ سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبروں میں دولہا کے بارے میں فی الحال زیادہ تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں، تاہم یہ بات سامنے آ گئی ہے کہ اداکارہ کے دولہا کا تعلق شوبز انڈسٹری سے نہیں ہے۔یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ جیسے ہی مومنہ اقبال کی شادی ہو جائے گی تو وہ اپنی شادی کی تصاویر خود سوشل میڈیا پر شیئر کریں گی اور تبھی سب یہ جان سکیں گے کہ اداکارہ کا دولہا کون ہے۔اداکارہ مومنہ اقبال کے مداحوں نے ابھی سے انہیں شادی کی مبارک بادیں دینا اور ان کی زندگی کے نئے سفر کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرنا شروع کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں