پنجاب اتھلیٹکس ایسوسی ایشن

پنجاب اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کا 54 ویں نیشنل اتھلیٹکس چیمپئن شپ کے لئے 31 رکنی دستہ کے ناموں کا اعلان

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)پنجاب اتھلیٹکس ایسوسی ایشن نے لوک سہائتا 54 ویں نیشنل اتھلیٹکس چیمپئن شپ کے لئے 31 رکنی دستہ کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ چیمپئن شپ 14 سے 17 مئی تک کراچی میں کھیلی جائے گی۔ گزشتہ روز پنجاب اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کی منجمنٹ کمیٹی کی چیئرپرسن شاہدہ خانم نے پنجاب اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے 31 رکنی دستے کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ مرد کی ٹیم میں 14 کھلاڑیوں، خواتین کی ٹیم میں 13 کھلاڑیوں اور چار آفیشلز کو رکھا گیا۔

خواتین کی 13 رکنی ٹیم میں ایمان اسد، خورشید شوکت، بسمہ رضا،مقدس ایاز، مناہل فاطمہ، دعا سہیل، سانیہ اعجاز،ممنونہ منیر، حامنیہ طارق، فروہ پرویز،عزہ انم، عائشہ بی بی اور جویریہ جبکہ 14 رکنی مردوں کی ٹیم میں زوہیب، ارحم شریف، عرفان، محمد شیراز، فرحان، زین، محمود اختر، محمد اکرم، محمد وسیم، طحہ ناصر،عبداللہ معیذ، عبدالرحمان، ارشد اور محمد جنید شامل ہے دیگر آفیشلز میں نبیلہ نورین، محمد اعجاز، ساجد عمران بھٹی اور محمد عمران شامل ہیں۔

ٹرائلز منجمنٹ کمیٹی کی چیئرپرسن شاہدہ خانم کی سربراہی میں منعقد ہوئے دیگر ارکان میں چوہدری اصغر علی گل، ڈاکٹر ریحان یوسف، محمد سعود جان اور شہزادی گلفام شامل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں